دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے مویشیوں کی متواز ن خورا ک ضروری ہے،ماہرین لائیوسٹاک

منگل 20 ستمبر 2016 15:07

سرگودھا۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء)جانوروں کی صرف اچھی نسل ہی دودھ کی پیداوار بڑھانے کی ضامن نہیں ہوتی بلکہ متواز ن خورا ک کی مطلوبہ فراہمی بھی اشدضروری ہے ۔

(جاری ہے)

لائیوسٹاک ماہرین نے کہا ہے کہ متوازن خورا ک جانوروں کی صحت کے ساتھ ان میں دودھ کی پیداوا ربھی بڑھاتی ہے ۔ مویشی پال حضرات اپنے مویشیوں میں دودھ کی پیداواربڑھانے کیلئے ویٹرنر ی عملہ کی مشاور ت کواہمیت دیں۔ جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ان کی ویکسینیشن کو بھی یقینی بنایا جا ئے۔