سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی میں حکومتی کوششیں قابل تعریف ہیں ‘خادم حسین

منگل 20 ستمبر 2016 14:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 ستمبر۔2016ء)فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی میں حکومتی کوششیں قابل تعریف ہیں ،حکومت کے جامع اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں گزشتہ تین سال کے دوران ملک میں میکرواکنامکس استحکام، مالیاتی نظم و ضبط کی بہتری سے سٹاک مارکیٹ کا کاروبار بڑھا اور سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے حکومت کی پالیسی کے حوالے سے بھی سرمایہ کاروں کو معلومات فراہم کی گئیں نیز پنجاب میں نئے انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات کے اعلانات سے ملک کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے ۔ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور نئی انڈسٹریز کے قیام سے جہاں ملازمتوں کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے وہاں اشیاء کی ملکی ضروریات پورا ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی پیداوار بیرون ملک ارسال کرکے ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا جس سے حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔