توانائی بحران،مہنگی بجلی اور بلند پیداواری لاگت برآمدات میں کمی کا اہم سبب ہیں ‘راجہ عدیل

منگل 20 ستمبر 2016 14:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 ستمبر۔2016ء) ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ توانائی بحران، مہنگی بجلی اور بلند پیداواری لاگت برآمدات میں کمی کا اہم سبب ہیں برآمدات میں کمی کے باعث ملکی تجارتی خسارہ میں مزید اضافہ اور زمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہورہی ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو حکومت جی ڈی پی کی مقررہ حد کو پورا نہیں کرسکے گی اور حکومتی اخراجات چلانے کیلئے غیر ملکی اداروں سے مزید قرض لینا پڑے گا ۔

راجہ عدیل نے کہا کہ عالمی سطح پر اشیاء کی پیداواری قیمتیں کم ہورہی ہیں جبکہ پاکستان کے اندر اشیاء کی لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے اسی طرح پٹرولیم مصنوعات میں بین الاقوامی سطح کے مطابق کمی نہیں کی جارہی جس سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کی کمی، نان ٹیرف رکاوٹیں، غیر متنوع پروڈکٹس، سرٹیفکیشن کا نہ ہونا، مسائل کا تسلسل، عالمی اسٹینڈرڈز پر عملدرآمد نہ ہونا ،برآمدات کا مشکل پروسیس،عالمی معیار کی پیکنگ نہ ہونا برآمدات میں کمی کی دیگر وجوہات ہیں اس لیے حکومت نئی ٹریڈ پالیسی میں مختص رقم کو ان مسائل کے حل کے لیے استعمال کرے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ کو کنٹرول کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :