خام تیل کے نرخوں میں کمی

منگل 20 ستمبر 2016 12:54

سنگاپور ۔ 20 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء) ایشیائی آئل مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ اوپیک کے رکن ممالک اور روس کا آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں خام تیل کی پیداوار میں کمی بارے اہم فیصلوں کی توقعات اور خام تیل کے امریکی سٹاک کے اعدادوشمار بارے رپورٹ کے اجراء کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے معاہدے 22 سینٹ کی کمی سے 43.08 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 14 سینٹ کی کمی سے 45.81 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ وینزویلا کے صدر نکولس ماڈورو نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اوپیک کے رکن ممالک اور روس کا اجلاس 26 سے 28 ستمبر تک الجیریا میں ہو گا جس کیلئے معاہدے کی تیاری کا کام کیا جا رہا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کوئی معاہدہ طے نہ پانے کی صورت میں خام تیل کے نرخوں میں کمی اور غیر یقینی کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :