بیشتر ایشیائی حصص بازاروں میں مندی

منگل 20 ستمبر 2016 12:54

ٹوکیو ۔ 20 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء) بیشتر ایشیائی حصص بازاروں میں منگل کو مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو اور جاپان کے مرکزی بینک کے اہم اجلاس کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمتوں میں 0.20 فیصد کمی ہوئی اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 32.93 پوائنٹس کی کمی سے 16486.36 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.21 فیصد یا 49.64 پوائنٹس کی کمی سے 23500.81 پوائنٹس ہو گیا۔

شنگھائی حصص بازار میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.97 پوائنٹس کی کمی سے 3024.08 پوائنٹس اور شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.03 فیصد یا 0.54 پوائنٹس کی معمولی کمی سے 2000.75 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ سڈنی اور سنگاپور سٹاک مارکیٹ میں 0.2 فیصد کمی ہوئی تاہم سئیول حصص بازار میں استحکام کی صورتحال رہی۔