بھنڈ ی کی کا شت کیلئے گر م مرطو ب آب و ہوا کی ضرورت ہے، زرعی ماہرین

منگل 20 ستمبر 2016 12:54

سلانوالی۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء)زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ بھنڈ ی کی کا شت کیلئے گر م مرطو ب آب و ہوا کی ضرورت ہے یہ کہر کے اثرات کوبرداشت نہیں کرتی ہے کا شت کے وقت اگر مطلع ابرآلود ہوجا ئے اوردرجہ حرارت 20درجہ سینٹی گریڈ سے کم ہو تو بیج کا اگا ؤ متاثر ہوتا ہے بیج کے بہترین اگا ؤ اوربڑھوتری کیلئے در جہ حرارت 20تا30سینٹی گریڈ ہونا چاہیے بھنڈی کی سال میں 2مرتبہ بڑی کا میابی سے کا شت کی جاتی ہے، پہلی فصل وسط فروری سے مارچ کے آخرتک کا شت کی جاتی ہے، فروری اورمارچ میں کا شتہ فصل اگست اورستمبرتک پھل دیتی ہے، بھنڈی توری کی بیجائی کیلئے اچھے اگاؤ والا 10تا12کلوگرام بیج فی ایکڑ کافی ہوتا ہے، تاہم بیج کی فصل کا شت کرنے کیلئے 6کلوگرام بیج کافی ہے، بھنڈی توری کو ہرقسم کی زمین میں کا شت کیا جاسکتا ہے بہترین پیداوار کیلئے موزوں ہے کہ کا شت کا رایک ما ہ پہلے کھیت کو اچھی طرح ہموار کریں اور 20سے 25ٹن گوبر کی گلی سڑ ی کھاد ڈالیں پھر2سے 3مرتبہ ہل چلا کر اسی زمین میں اچھی طرح ملاد یں بعد میں آبپاشی کرد ی جا ئے وترآنے پر دومرتبہ ہل اورسہاگاچلاکر زمین کو نرم اوربھربھراکرکے کا شت کیلئے تیارکرلیں ۔

(جاری ہے)

بوائی سے پہلے زمین تیارکرتے وقت تین بوری سنگل سپرفاسفیٹ ایک بور ی امونیم نائٹریٹ اورایک بو ر ی پوٹا ش فی ایکڑ ڈالیں پھر ہر تیسر ی یا چوتھی چنائی کے بعد ایک بو ر ی یور یا فی ایکڑ استعمال کرتے رہیں لہذا بھنڈ ی کی بہترپیداوارکیلئے مناسب وقت پر چھدرائی اورگوڈ ی کا عمل نہایت ضروری ہے۔