گدون انڈسٹریل اسٹیٹ روڈ کھنڈرات میں تبدیل ‘ٹرانسپورٹروں کی قیمتی گاڑیاں جواب دے گئیں

منگل 20 ستمبر 2016 12:24

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 ستمبر۔2016ء) گدون انڈسٹریل اسٹیٹ روڈ کھنڈرات میں تبدیل ‘ٹرانسپورٹروں کی قیمتی گاڑیاں جواب دے گئیں ‘ٹرانسپورٹروں نے ایک مہینے کے اندر اندر روڈ کی حالت زار درست کرنے کا مطالبہ بصورت دیگر ضلع صوابی میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان -ان خیالات کا اظہار آل گڈز ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صوبائی پریس سیکرٹری ہمایون جدون ،چئیرمین نور محمد ،صدر لیاقت خان اور ضلعی صدر فضل انور نے ٹرانسپورٹروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ گدون انڈسٹیل اسٹیٹ سے صوبائی حکومت کو اربوں روپے سالانہ ٹیکسوں کی مد میں آمدنی ہو رہی ہے لیکن گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کا روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے بار با ر صوبائی حکومت کے اہم عہدوں پر فائز سپیکر ،وزراء کے نوٹس میں لانے کے باوجود گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کا روڈ جوں کا توں رہ گیا جعلی افتتاح کے باوجود روڈ نہ بن سکا اب ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اگر ایک ماہ کے اندر اندر مذکورہ روڈ پر کام شروع نہ کیا گیا تو ضلع بھر کے ٹرانسپورٹر اس کیخلاف مکمل پہیہ جام ہڑتال کرینگے -

متعلقہ عنوان :