ایپل کمپنی کی قدر میں پانچ روز میں 63 ارب ڈالر کا اضافہ

ایپل کا نیا فون ریلیز کے بعد ہاتھوں ہاتھوں فروخت ہو رہا ہے،پیشگی آرڈربھی دیئے جارہے ہیں،کمپنی

منگل 20 ستمبر 2016 12:17

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 ستمبر۔2016ء) امریکا کی معروف موبائل کمپنی ایپل نئے اپنے نئے موبائل فون آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس کو متعارف کرانے پرپانچ روز کے دوران اپنے اثاثوں میں 63ارب ڈالر کا اضافہ کرلیا،میڈیارپورٹص کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ایپل کمپنی کے شیئر کی قیمت تقریبا 11% اضافے کے بعد 114.92 ڈالر ہو گئی۔ یہ اکتوبر 2011 کے بعد ایپل کمپنی کے شیئر کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

یہاں تک کہ گزشتہ جمعے کے روز جب ایپل کمپنی کے شیئر کی قیمت 0.6% کم ہوگئی تھی تب بھی ہفتے بھر کے دوران کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں تقریبا 63 ارب ڈالر کا اضافہ ہوچکا تھا۔رواں ماہ کی 7 تاریخ کو ایپل کمپنی نے اپنے نئے ماڈل آئیفون 7 اور آئیفون 7 پلس کو نئی خصوصیات کے ساتھ منظرعام پر پیش کیا تھا جن میں بیٹری کی زندگی بہتر بنانا، فون میں پانی کے لیے زیادہ مزاحمت پیدا کرنا اور بنا تار کے ایئر فون شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں پیش کیے جانے کے بعد سے ان کی نئی مصنوعات نے زبردست پذیرائی حاصل کی ہے یہاں تک کہ اس کے لیے پیشگی آرڈر بھی دیے جا رہے ہیں۔گزشتہ ہفتے کے روز دبئی میں بھی آئیفون 7 اور آئیفون 7 پلس کی فروخت کے مراکز پر عوام کا بے پناہ رش دیکھا گیا۔ایسے وقت میں جب کہ ایپل کپمنی کے موبائل فونز کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے، اس کے ساتھ سخت مسابقت رکھنے والی کمپنی "سام سنگ" کو اپنے نئے اسمارٹ فون گیلکسی نوٹ 7 میں بیٹری کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :