نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے زیراہتمام دو روزہ ”ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز“ قومی کانفرنس منعقد کی جائے گی ، شعبہ کے 50 سی ای اوز‘ 150 ٹیکنیکل ڈائریکٹرز اور جنرل مینیجرز نے شرکت کی تصدیق کر دی

منگل 20 ستمبر 2016 11:14

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی ( این ٹی یو) فیصل آباد کے زیراہتمام دو روزہ ”ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز“ قومی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کے 50 سے زیادہ سی ای اوز‘ 150 سے زیادہ ٹیکنیکل ڈائریکٹرز اور جنرل مینیجرز نے شرکت کی تصدیق کی ہے ۔ این ٹی یو کے ترجمان پرویز اختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں صنعتی شعبہ کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی کانفرنس 26 اور 27 ستمبر 2016ء کو منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی مشینری کی درآمد پر بھاری زرمبادلہ خرچ کرنے کی بجائے نئی مصنوعات کی تیاری اور انسانی وسائل کی ترقی کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے پیش نظر ٹیکسٹائل اور اس سے وابستہ صنعتوں میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے اور دو روزہ قومی کانفرنس میں شعبہ کے ماہرین جدید تحقیق سے استفادہ کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :