جولائی کے دوران تولیے کی برآمدات میں 16.20 فیصد کمی

منگل 20 ستمبر 2016 11:13

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء) رواں مالی سال 2016-17ء کے پہلے ماہ جولائی کے دوران تولیے کی ملکی برآمدات میں 16.20 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016ء کے دوران تولیے کی برآمدات 56.245 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ جولائی 2015ء کے دوران تولیے کی برآمدات سے 67.119 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی ماہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تولیے کی قومی برآمدات میں 10.874 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق وزن کے لحاظ سے تولیے کی برآمدات میں 23.43 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور جولائی 2016ء کے دوران 12 ہزار 144 میٹرک ٹن تولیے برآمد کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تولیے کی برآمدات کا حجم 15 ہزار 859 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا تھااس طرح بالحاظ وزن جولائی 2015ء کے مقابلہ میں جولائی 2016ء کے دوران تولیے کی ملکی برآمدات میں 3 ہزار 715میٹرک ٹن یعنی 23.43 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جون 2016ء کے مقابلہ میں بھی جولائی 2016ء کے دوران تولیہ کی ملکی برآمدات میں 7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور جون کے مقابلہ میں جولائی 2016ء کے دوران برآمدات میں 4.069 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :