حکومت کے موثر اقدامات سے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی،اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

منگل 20 ستمبر 2016 11:10

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء) اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے کہا ہے کہ حکومت کے موثر اقدامات سے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی اور سرمایہ کاری کے ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

او آئی سی سی آئی کے حکام نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے صوبوں کی سیلز ٹیکس کی ادائیگی کیلئے ٹیکسز کی ایڈجسٹمنٹ کا بروقت فیصلہ کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور اس سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی جبکہ ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بھی بہتر ہو گا جس سے قومی معیشت کی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول میں معاونت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :