جولائی کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 53.3 فیصد کمی ہوئی،ادارہ برائے شماریات

منگل 20 ستمبر 2016 11:10

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء) رواں مالی سال 2016-17 ء کے پہلے ماہ جولائی کے دوران خدمات کے شعبہ کی ملکی برآمدات میں 53.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2016 ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے 327 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی 2015 ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے 701 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا ۔ اسطرح جولائی 2015 ء کے مقابلہ میں جولائی 2016 ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 53 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :