ماحول دوست تدفین کے لیے نیا مشروم سوٹ تیارکر لیا گیا

پیر 19 ستمبر 2016 23:39

ماحول دوست تدفین کے لیے نیا مشروم سوٹ تیارکر لیا گیا

ماہرین نے Infinity Burial Suit یا مشروم سوٹ کے نام سے ماحول دوست تدفین کا ایک نیا طریقہ ایجاد کیا ہے،جو ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر انسانی جسم کو ماحول کا حصہ بنا دیتا ہے۔
اس طریقے کے اپنانے کی وجہ بڑی سادہ ہے۔لوگ اپنی زندگی میں نامیاتی سبزیاں اور پھل تو کھاتے ہی رہتے ہیں اور توانائی کو بچا کر ہائی بریڈ کار چلاتے ہیں۔ اگر مرنے کے بعد وہ روایتی طریقہ تدفین اپناتے ہیں تو یہ زندگی بھر کی جانے والی ماحول دوست سرگرمیوں کے الٹ ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ مشروم سوٹ یا سبز تابوت کو ویسے ہی استعمال کیا جاتا ہے جیسے کفن یا تابوت استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ سوٹ نامیاتی کاٹن، مشروم، بیکٹیریا اور دوسرے حیاتیاتی عناصر سے مل کر بنایا جاتا ہے،جو انسانی جسم کو جذب کر کے ماحول کا حصہ بنا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس بنانے والوں کا کہنا ہے کہ روایتی طریقہ تدفین میں ہر سال 8لاکھ گیلن کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے۔

روایتی طریقہ تدفین میں لاش کو گلنے سڑنے سے بچانے یا سوئی ہوئی حالت میں نظر آنے کے لیے چہرے پر کیمیکل لگایا جاتا ہے۔ تابوت میں دفن کرنا ہوتو تابوت کو بھی وارنش کیا جاتا ہے، جو ماحول کے لیے درست نہیں۔مشروم سوٹ میں ایسا نہیں ہوتا۔ اس میں مدفون مردے کے چہرے پر کسی قسم کا کیمیکل استعمال نہیں کیا جاتا.