بیٹی کینسر سے تو بچ گئی مگر باپ کے حسد سے نہ بچ سکی۔باپ نے لوگوں کی توجہ ملنے پر بیٹی کو مار دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 19 ستمبر 2016 23:39

بیٹی کینسر سے تو بچ گئی مگر باپ کے حسد سے نہ بچ سکی۔باپ نے لوگوں کی توجہ ..

25سالہ ریان لارنس نے اپنی بیٹی میڈوکس کو قتل کردیا۔میڈوکس آنکھ کے کینسر سے تو بچ گئی مگر ا س کے حسد کے مارے باپ نے لوگوں کی توجہ ملنے پر اپنی بیٹی کو ہی قتل کر دیا۔
ریان نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیٹی کو بیس بال بیٹ سے مار کر آگ میں جلایا اور ا س کی باقیات کو سیراکیوز کی ایک کھاڑی می ٹھکانے لگا دیا۔
اونونڈاگا کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی بل فٹپیٹرک نے کہا کہ ریان کے بیان سے اس قتل کی وجہ حسد ظاہر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے 21 فروری کو میڈوکس کی گمشدگی کے 36 گھنٹوں بعد اس کی باقیات دریافت کرلیں۔
ریان کی بیوی مورگن لارنس نے بتایا کہ اسے گھر سے ایک پرچی ملی جس پر موجود ریان کی تحریر سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ خود کو اوراپنی بیٹی کو نقصان پہنچائے گا۔مورگن نے فوراً پولیس کو کال کی ،جنہوں نے بچی کی تلاش شروع کر دی۔ بعد میں پولیس نے ریان کو وہاں سے 10 میل دور بالڈونسویل سے گرفتار کر لیا۔ اس نے بیٹی کے قتل کا اعتراف کر لیا اور پولیس کو بیٹی کی باقیات کا پتہ بھی بتا دیا۔
ریان کو اگلے ماہ سزا سنائی جائے گی۔ اسے کم از کم 25 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔