چین کا دنیا بھر میں انسانی بنیادوں پر ہنگامی امداد کے لئے مزید100ملین ڈالرز امداد دینے کا اعلان

پیر 19 ستمبر 2016 23:16

چین کا دنیا بھر میں انسانی بنیادوں پر ہنگامی امداد کے لئے مزید100ملین ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) چین نے دنیا بھر میں انسانی بنیادوں پر ہنگامی امداد کے لئے مزید100ملین ڈالرز امداد دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے پیر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا کہ چین دنیا بھر میں انسان دوست سرگرمیوں میں فعال کردارادا کررہا ہے اور اس سلسلے میں مزید100ملین ڈالرز اقوام متحدہ کے اداروں کو فراہم کئے جائیں گے تاکہ مثبت سرگرمیوں کو آگے بڑھایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :