پاکستان ہمیشہ افغانستان سے دوستانہ تعلقات کے لئے کوشاں رہا ، کرزئی سے لے کراشرف غنی تک پاکستان پر الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں ملا ، اے پی ایس سمیت پاکستان میں دہشتگردی کے تمام واقعات میں ملوث دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے تھا ، امریکا یہ دیکھے کہ افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کیوں ہو رہی ہے، وزیر اعظم نواز شریف کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات میں گفتگو، ذرائع ، ملاقات کی اندرونی کہانی

پیر 19 ستمبر 2016 23:13

پاکستان ہمیشہ افغانستان سے دوستانہ تعلقات کے لئے کوشاں رہا ، کرزئی ..

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ افغانستان سے دوستانہ تعلقات کے لئے کوشاں رہا ہے ، افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سے لے کر موجودہ صدر اشرف غنی تک پاکستان پر الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں ملا ، آرمی پبلک سکول سے لے کر اب تک پاکستان میں جتنے بھی دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں ان میں ملوث دہشتگرد وں کا تعلق افغانستان سے تھا ، امریکا کو یہ بات دیکھنی چاہیے کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کیوں ہو رہی ہے ۔

وہ پیر کو امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان میں دہشتگردی کے لئے افغانستان کی سر زمین استعمال ہونے پر اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر دور میں افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے لئے اقدامات کیے ہیں ۔

پاکستان نے 40 سال سے زائد عرصہ افغان مہاجرین کو پاکستان میں نہ صرف پناہ دی بلکہ ان کو دستیاب تمام سہولیات بھی فراہم کی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سابق صدر حامد کرزئی سے لے کر افغانستان کے موجودہ صدر اشرف غنی سے دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جواب میں افغانستان کی جانب سے ہمیشہ الزام تراشی کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پر حملے سے لے کر کوئٹہ میں وکلاء برادری پر حملے تک میں ملوث دہشتگردوں کا تعلق کسی نہ کسی صورت افغانستان سے ہی نکلا ہے اس کے باوجود پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔امریکہ کو یہ بات دیکھنی چاہیے کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال کیوں ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج دہشتگردی کے خاتمے کے لئے جنگ لڑ رہی ہے ۔ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں زیادہ تردہشتگرد مارے گئے ہیں ۔ …