نیوجرسی دھماکوں کے الزام میں احمدخان راحمی کوحراست میں لے لیاگیا

پیر 19 ستمبر 2016 23:03

نیوجرسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء)نیوجرسی دھماکوں کے الزام میں احمدخان راحمی کوحراست میں لے لیاگیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوجرسی دھماکوں کاالزام میں احمدخان راحمی کوحراست میں لے لیاگیا ہے،نیوجرسی میں آج پانچ دھماکاخیزڈیوائسز کوناکارہ بنایاگیاتھا،پولیس ذرائع نے بتایا کہ افغان نژاد احمد راحمی نیوجرسی حملوں میں بھی مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے،مقابلے میں ایک پولیس افسر زخمی بھی ہوا ہے۔