غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے تحاشا امکانات موجود ہیں ،پاکستان ڈیری فارمنگ اور حلال گوشت کی برآمد کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ،امید ہے نیوزی لینڈ پاکستانی طلبہ کی سکالرشپس کی موجودہ تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا، نیوکلیئر سپلائر گروپ میں نئے رکن کی شمولیت کے حوالے سے نیوزی لینڈ کے اصولی موقف کوسراہتے ہیں

وزیراعظم محمد نوازشریف کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کے ا ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے موقف کی تائید کرنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال

پیر 19 ستمبر 2016 22:32

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان کی بہتر ہوتی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی دوستانہ سرمایہ کار پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے تحاشا امکانات موجود ہیں ،پاکستان ڈیری فارمنگ اور حلال گوشت کی برآمد کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔

وزیراعظم نوازشریف نے نیوزی لینڈ کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں پاکستانی طلباء کو سکالر شپ فراہم کرنے کے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سکالرشپس کی موجودہ تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پروزیراعظم محمد نوازشریف نے نیوزی لینڈ کے اپنے ہم منصب جان کی کے ساتھ ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال اور ان میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی ۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملاقات میں پاکستان کی بہتر ہوتی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی دوستانہ سرمایہ کار پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان کے مختلف شعبوں میں بے تحاشا امکانات موجود ہیں ۔

وزیراعظم نے خصوصی طور پر زراعت ، ڈیری اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا ذکر کیا ، پاکستان ڈیری فارمنگ اور حلال گوشت کی درآمد کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے نیوزی لینڈ کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں پاکستانی طلباء کو سکالر شپ فراہم کرنے کے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سکالرشپس کی موجودہ تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقا ت کو مزید فروغ دینے کے لئے اسلام آباد میں نیوزی لینڈ کاریذیڈنٹ مشن کھولنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیا ل کیا ۔وزیراعظم نوازشریف نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں کسی بھی نئے رکن کی شمولیت کے حوالے سے نیوزی لینڈ کے اصولی موقف کا زبردست خیر مقدم کیا ۔ وزیراعظم نے جوہری مواد کے عدم پھیلاؤ اور نیوکلیئر سیفٹی اور سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کے بہترین ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی رکنیت کے حصول کے لئے مثبت اور معاون ہیں ۔ دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے موقف کی تائید کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو کی ۔