نیپال کے وزیر اعظم نے بھارت کی زبان بولنا شروع کرد ی

بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کرنے والوں کو پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے ، بھارت اور چین کے ساتھ نیپال کے تعلقات علیحدہ علیحدہ ہیں،یشیا کمال دہل کا بیان

پیر 19 ستمبر 2016 21:27

نیپال کے وزیر اعظم نے بھارت کی زبان بولنا شروع کرد ی

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) نیپال کے وزیر اعظم میشیا کمال دہل نے بھی بھارت کی زبان بولنا شروع کرد ی ، کہا کہ بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کرنے والوں کو پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے ، بھارت اور چین کے ساتھ نیپال کے تعلقات علیحدہ علیحدہ ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو بھارت اور نیپال نے دہشت گردی سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا جس دوران نیپالی و زیر اعظم نے کہاکہ بھارت کو غیر مستحکم کرنے والوں کو پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔ بھارت نیپال دو طرفہ روابط چین سے تعلقات کو متاثر کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اور چین کے ساتھ نیپال کے تعلقات علیحدہ علیحدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :