سابق بھارتی آرمی چیف نے پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے خود کش بمبار تیار کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 19 ستمبر 2016 21:16

سابق بھارتی آرمی چیف نے پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے خود کش بمبار تیار ..

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19ستمبر2016ء) سابق بھارتی آرمی چیف نے پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے خود کش بمبار تیار کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملے کے بعد سے بھارت آپے سے باہر ہو گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اب سابق بھارتی آرمی چیف شنکر رائے چوہدری نے اپنی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اڑی سیکٹر حملے کا بدلہ لینے کیلئے بھارت کو خود کش بمبار تیار کرنے چاہئیں۔ دنیا نے بھارت کو تنہا چھوڑ دیا ہے لہذا اب ہمیں خود ہی اپنی حفاظت کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کے حملے میں 17 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد سے بھارت کی جانب سے بظاہر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کیخلاف زہر اگلا جا رہا ہے۔