افغانستان کا قومی پولیس ہسپتال کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے چین سے مدد کی درخواست

پیر 19 ستمبر 2016 20:58

افغانستان کا قومی پولیس ہسپتال کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے چین ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) افغانستان نے قومی پولیس ہسپتال کے ڈاکٹرز کی استعداد کار اور پیشہ ورانہ امور کو بڑھانے کے لئے چین سے مدد کی درخواست کر دی۔

(جاری ہے)

افغان وزارت داخلہ کے شعبہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل قندھار شنواری نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی یہ خواہش ہے کہ قومی پولیس ہسپتال کے ڈاکٹرز کو جدید تربیت فراہم کی جائے ۔انہوں نے افغانستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے قومی پولیس ہسپتال کے لئے 46ہزار500ڈالرز کی امداد کا بھی خیر مقدم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بہت جلد میدان جنگ میں زخمی ہونے والے افغان پولیس اہلکاروں جن کا علاج معالجہ افغانستان میں ممکن نہیں انہیں علاج کے لئے چین بھیجا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :