نیویارک اور نیو جرسی دھماکوں میں ملوث احمدخان راہمی نامی افغان شخص کو حراست میں لے لیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 19 ستمبر 2016 20:46

نیویارک اور نیو جرسی دھماکوں میں ملوث احمدخان راہمی نامی افغان شخص ..

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19ستمبر2016ء) نیویارک اور نیو جرسی دھماکوں میں ملوث احمد خان راہمی نامی افغان شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے. امریکی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں امریکی شہر نیویارک اور نیو جرسی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے حوالے سے بڑی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ امریکی سیکورٹی اداروں نے دھماکوں میں ملوث احمد خان راہمی نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

احمد خان راہمی کو نیو جرسی سے حراست میں لیا گیا ہے۔ احمد خان راہمی کی عمر 28 برس جبکہ اس کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے تاہم ان کے پاس امریکا کی شہریت بھی ہے۔ اس حوالے سے مزید 5 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اس گرفتاری سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان پر دہشت گردی کا الزام عائد کرنے والا افغانستان خود دنیا کے مختلف ممالک میں دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ہے۔