اقتصادی راہداری سے چین کی یورپ تک رسائی کیلئے فاصلہ کم ہو جائے گا، سی پیک منصوبے سے دونوں ممالک کے بنیادی ڈھانچے سمیت ہر سطح پر بہتری آئے گی، تجارت اور معیشت سمیت ثقافتی شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے،پاکستان کی تعمیرو ترقی میں چین کا کردار قابل تحسین ہے،ثقافتی پروگراموں کے روڈ میپ پر عملدرآمد کوجلد یقینی بنائیں گے،فلموں اور ڈراموں کے تبادلہ پروگرام سے دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب ہوں گے

وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی چینی پریس پبلی کیشن کے نائب وزیرٹانگ گینگ سے ملاقات میں گفتگو

پیر 19 ستمبر 2016 20:30

گھانسو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے چین کی یورپ تک رسائی کیلئے فاصلہ کم ہو جائے گا، سی پیک منصوبے سے دونوں ممالک کے بنیادی ڈھانچے سمیت ہر سطح پر بہتری آئے گی، تجارت اور معیشت سمیت ثقافتی شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے،پاکستان کی تعمیرو ترقی میں چین کا کردار قابل تحسین ہے،ثقافتی پروگراموں کے روڈ میپ پر عملدرآمد کوجلد یقینی بنائیں گے،فلموں اور ڈراموں کے تبادلہ پروگرام سے دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب ہوں گے،ثقافت شعبے میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے دونوں ملکوں کا بہتر مستقبل ہے۔

وہ پیر کو چینی پریس پبلی کیشن کے نائب وزیرٹانگ گینگ سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چینی پریس پبلی کیشن کے نائب وزیرٹانگ گینگ نے کہا کہ چین کے لوگ پاکستانی عوام کو بہترین دوست تصور کرتے ہیں،دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے چینی حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے،چین پاکستان کے ساتھ ڈراموں اور فلم کے شعبوں میں تعاون کیلئے تیار ہے،ابتدائی مرحلے میں نمائش کیلئے دونوں ملکوں کی5،5 فلمیں منتخب کی جائیں گی،چینی حکومت اپنے ڈراموں اور فلم کیلئے پاکستان کومضبوط مارکیٹ سمجھتی ہے۔

اس موقع پر چینی وزیر نے تجویز دی کہ دونوں ملک باہمی مفاد پر مبنی موضوعات پرفلمیں بنائیں ۔ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حالیہ دورے سے دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے ،سی پیک منصوبے سے دونوں ممالک کے بنیادی ڈھانچے سمیت ہر سطح پر بہتری آئے گی،اقتصادی راہداری سے چین کی یورپ تک رسائی کیلئے فاصلہ کم ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ تجارت اور معیشت سمیت ثقافتی شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے،پاکستان کی تعمیرو ترقی میں چین کا کردار قابل تحسین ہے،ثقافتی پروگراموں کے روڈ میپ پر عملدرآمد کوجلد یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فلموں اور ڈراموں کے تبادلہ پروگرام سیدونوں ملکوں کے عوام قریب ہوں گے،ثقافت شعبے میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے دونوں ملکوں کا بہتر مستقبل ہے ۔اس موقع پر وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔