بھارتی وزیراعظم اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، بھارتی میڈیا

پیر 19 ستمبر 2016 20:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں سال نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے امکانات تھے تاہم اوڑی واقعہ اور اس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان پید اہونے والی کشیدگی کے بعد یہ امکانات ختم ہوگئے ہیں اور اب بھارت کی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ نریندر مودی پاکستان میں رواں سال نومبر میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔