بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 19 ستمبر 2016 19:17

بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 ستمبر۔2016ء) بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے کیمپ پر ہونے والے حملے کے بعد سے بھارت مسلسل پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اب اس حوالے سے بھارتی فوج نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اڑی سیکٹر حملے کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

بھارتی فوج اپنی مرضی سے جہاں چاہے جس وقت چاہے اپنا بدلہ ضرور لے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے حملے میں 17 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ جبکہ یاد رہے کہ گزشتہ برس پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھی بھارت کی جانب سے ایسی ہی دھمکی دی گئی تھی اور پھر پاکستان میں چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :