میانمار ، سات فوجیوں کو عام شہری ہلاکتوں کے مقدمے میں پانچ سال قید بامشقت کی سزا

پیر 19 ستمبر 2016 18:51

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19ستمبر ۔2016ء) میاں نمار مین عام شہری ہلاکتوں کے الزام میں سات فوجیوں کو پانچ سال سزائے قید بامشقت سنادی گئی، ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دو ماہ کی تحقیقات کے بعد شمال مشرقی علاقائی کمانڈ کے سات فوجیوں کو پانچ سال قید بامشقت سنائی گئی ہے، یہ کیس مانگ پاؤ گاؤں میں اس وقت ہیڈلائنز کی زینت بنا تھا جب میانمر کے فوجیوں نے متعدد افراد کو سڑک ہلاک کر کے احتجاج کرنے پر گرفتار کیا تھا، اس دوران پانچ عام شہریوں کو ہلاک کرکے انہیں اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :