سعودیہ کا ایران پر پابندیوں کا مطالبہ
حوثی باغیوں کو اسلحہ کی اسمگلنگ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور سعودی عرب، یمن ، خطے اور عالمی امن کے لیے براہ راست خطرہ ہے، سعودی سفیر کا سلامتی کونسل کو خط
پیر 19 ستمبر 2016 18:42
نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19ستمبر ۔2016ء ) سعودی عرب نے ایران پر یمن میں حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی سے مطالبہ کیا کہ وہ تہران پر پابندیاں عائد کرے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے سلامتی کونسل کو ایک خط بھیجا جس میں موقف اپنایا گیا کہ حوثی باغیوں کو اسلحہ کی اسمگلنگ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور سعودی عرب، یمن ، خطے اور عالمی امن کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔
سعودی عرب نے حوثی باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی کو تہران پر عائد اسلحہ کی فروخت پر پابندی کی خلاف ورزی قرار دیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں عرب اتحاد عالمی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی حمایت کرتا ہے اور اس نے مارچ 2015 میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔(جاری ہے)
اس عرب اتحاد کو امریکا کی بھی حمایت حاصل ہے اور اس میں 9 عرب ممالک شامل ہیں اور انہوں نے فضائی کارروائیوں کے ذریعے حوثی باغیوں کو جنوبی یمن سے دور ہونے پر مجبور کردیا تاہم باغیوں کا اب بھی دارالحکومت صنعاء پر قبضہ برقرار ہے جو انہوں نے 2014 میں حاصل کیا تھا۔
عالمی سطح پر یمن کے صدر تسلیم کیے جانے والے منصور ہادی کی حامی ملیشیا اور فورسز نے عدن کو اپنا عارضی بیس بنایا ہوا ہے اور انہیں حوثی باغیوں اور دیگر شدت پسند تنظیموں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2015 سے اب تک 6 ہزار 600 کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے جبکہ 80 فیصد آبادی کو امداد کی فوری ضرورت ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.