یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر گھمسان کی لڑائی

درجنوں افراد مارے گئے، سعودی میزائل اڈہ تباہ ہونے کی اطلاعات

پیر 19 ستمبر 2016 18:39

یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر گھمسان کی لڑائی

صنعاء( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19ستمبر ۔2016ء ) یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر یمنی باغیوں اور سعودی فورسز کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ دونوں طرف سے درجنوں افراد مارے گئے ہیں، ریڈیو تہران کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب کا میزائل اڈہ تباہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق علی صالح اور حوثی باغیوں نے الصلو ڈاریکٹوریٹ کے الصیار قصبے میں مقامی آبادی جو جبراً بے دخل کرنا شروع کردیا ہے۔

باغیوں کی طرف سے کالونی میں وحشیانہ کریک ڈاؤن کیاگیا اور ان کے گھروں خو فوجی بیرکوں اور اسلحہ کے مراکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے مآرب کے جنوبی علاقے میں سعودی فوج کے میزائل اڈے کو بتاہ کردیا ہے اور اس حملے میں سعودی اتحاد کے 30 فوجی ہلاک ہاور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جبکہ صرواح کے علاقے میں بھی متعدد اتحادی فوجی مارے جانے کی اطلاع ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی کے طیاروں اور توپ خانے کی مدد سے یمن میں باغیوں کے کئی ٹھکانے اور میزائل لانچنگ اڈے تباہ کردئیے گئے۔مغرب تعزمیں باغیوں نے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی تھی مگر مزاحمتی ملیشیا اور سرکاری فوج نے باغیوں کا حملہ پسپا کردیا جس میں متعدد حوثی مارے گئے ہیں۔ یاد رہے یمن میں حوثیوں کی بغاوت کے بعد شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں، یمنی حکومت کی حمایت میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد باغیوں کو شکست دینے کیلئے زمینی اور فضائی کارروائی کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :