چین منگولیا سرحد پار اقتصادی تعاون زون زیر تعمیر ہے

اس زون سے چین،منگولیا،روس اقتصادی راہداری کی تعمیر میں مدد ملے گی

پیر 19 ستمبر 2016 17:56

ہوہوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء ) محنت کشوں نے چین،منگولیہ سرحد پار اقتصادی تعاون زون کی چینی جانب بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا پیر کو سنگ بنیادرکھا،18کلومیٹر زون چین کے داخلی منگولیا خودمختار علاقے میں ارن ہوٹ اور منگولیا میں ژیم ین۔اودھ شہروں کے درمیان سرحد پار پھیلا ہوا ہے،یہ علاقہ درآمداور برآمد شدہ اشیاء کی پراسسنگ کے ساتھ بین الاقوامی تجارت کو مدغم کرنے کے علاوہ تکمیل کے بعدای کامرس انٹرٹینمنٹ،ای کامرس میں سہولت پیدا کرنے،تفریح اور فنانسنگ کیلئے مختص کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ارن ہاٹ کی بلدیاتی حکومت نے بتائی ہے،900ملین یوآن(135ملین امریکی ڈالر)کی لاگت سے منصوبے کے چینی طرف کے حصے میں 33کلومیٹر سے زائد سڑکیں اور نالیوں،ہیٹنگ،بجلی اور تارمواصلات جیسی سہولتیں شامل ہوں گی۔توقع ہے کہ تعمیر کا کام 2018میں مکمل ہوجائے گا۔چین اور منگولیا نے مئی میں اقتصادی تعاون زون کے بارے میں مشترکہ تعمیراتی منصوبہ پر دستخط کیے،منگولیا کے جانب کی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے،اس زون سے چین۔منگولیا،روس اقتصادی راہداری کی تعمیر میں مدد ملے گی یہ ایک سح طرفی چینل ہے جس کا مقصد سرحدی علاقے میں ٹرانسپورٹیشن کے رابطے اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :