بھارتی وزیراعظم مودی سارک کانفرنس اسلام آباد میں شرکت نہیں کرینگے۔بھارتی میڈیا

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی دراصل ان اہم اجلاسوں میں شرکت نہ کرکے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پربھارتی مظالم کیخلاف اٹھنے والی آوازکا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 ستمبر 2016 17:34

بھارتی وزیراعظم مودی سارک کانفرنس اسلام آباد میں شرکت نہیں کرینگے۔بھارتی ..

دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19ستمبر2016ء) :بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سارک کانفرنس اسلام آباد میں شرکت نہیں کرینگے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی اسلام آباد میں ہونیوالی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے قبل بھارتی وزیراعظم مودی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔تاہم اب انہوں نے سارک کانفرنس اسلام آباد میں بھی شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی دراصل ان اہم اجلاسوں میں شرکت نہ کرکے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پربھارتی مظالم کیخلاف اٹھنے والی آوازکا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔