چینی وزیراعظم ا قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے

پیر 19 ستمبر 2016 16:58

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 ستمبر۔2016ء ) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے، چینی وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون، امریکی صدر باراک اوباما سمیت دیگر ملکوں کے رہنماوٴں سے ملاقاتیں کریں گے چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں سالانہ ا جلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جنرل اسمبلی کی عام بحث میں شرکت کریں گے اور پائدار ترقی سے متعلق سیمینار کی صدارت کے علاوہ پناہ گزینوں کے بحران کے بارے میں منعقدہ سربراہی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

چینی وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون، امریکی صدر باراک اوباما اور دیگر ملکوں کے رہنماوٴں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ لی کھہ چیانگ امریکہ کے اقتصادی ، مالیاتی، تھینک ٹینک اور میڈیا سمیت حلقوں کے نمائندوں اور شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور نیویارک اکنامک کلب سمیت متعدد اداروں کے زیر اہتمام گفتگو کی سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :