سعودی سفارتخانوں کی شہریوں کو ویزا کے حصول اور متعلقہ ملک کے قواعدوضوابط کی تعمیل کی ہدایت

پیر 19 ستمبر 2016 16:42

سعودی سفارتخانوں کی شہریوں کو ویزا کے حصول اور متعلقہ ملک کے قواعدوضوابط ..

ریاض ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء) چین ، جاپان ، یونان اور ہانگ کانگ میں سعودی سفارتخانوں نے سعودی شہریوں پر زوردیا ہے کہ وہ ان ممالک کا سفر کرنے سے قبل درکار ویزامتلقہ ملک کے سفارت خانے یا قونصل خانہ سے لازمی حاصل کر لیں اور متعلقہ ملک کے قواعدوضوابط کی تعمیل کریں ۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ میں سعودی قونصلیٹ نے کہا ہے کہ چینی حکومت کی طرف سے ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ چین جانے والے مسافروں کو کسی قسم کے الیکٹرک ٹیسرز لانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ آئندہ الیکٹرک ٹیسرز لانے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا ۔

قونصلیٹ نے کہا کہ سعودی باشندوں کو چین کا سفر کرنے سے قبل سعودی عرب میں چینی سفارتخانہ یا قونصلیٹ سے ویزا حاصل کر لینا چاہیئے جبکہ چین میں آمد پر ایئر پورٹ پر ہی ویزا کا حصول ممکن نہیں ہو گا ۔ یونان میں سعودی سفارتخانہ نے یونان آنے والے سعودی باشندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یونان کا سفرکرنے سے پہلے ہیلتھ انشورنس کرواکر ویزاحاصل کریں اور تمام سرکاری سفری دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں۔ جاپان میں سعودی سفارتخانے نے بھی اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاپانی متعلقہ قواعدوضوابط کی لازمی طورپر پابندی کریں ۔

متعلقہ عنوان :