رفاح کی سرحدی چوکی حاجیوں کے لئے کھول دی گئی

پیر 19 ستمبر 2016 15:15

قاہرہ ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء) غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفاح کی سرحدی چوکی سعودی عرب سے واپس لوٹنے والے حاجیوں کے لئے ایک دن کے لئے یک طرفہ طور پر کھول دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق رفاح سرحدی چوکی کے فلسطین کی طرف کے منتظم ہشام آدوان نے کہا ہے کہ چوکی کو باقی 2 ہزار 91 حاجیوں کے داخلے کے لئے (کل) بدھ سے 3 دن کے لئے کھلا رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ مصر نے 30 اگست کو غزہ کے حاجیوں کے سعودی عرب جانے کے لئے رفاح کی چوکی کو 3 دن کے لئے کھولا تھا۔