اسرائیلی وزیراعظم رواں ہفتے براک اوباما سے ملاقات کریں گے

پیر 19 ستمبر 2016 14:53

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو رواں ہفتے نیویارک میں امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ برس عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین جوہری معاہدے کے تناظر میں امریکا اور اسرائیل کے تعلقات میں خاصی کشیدگی دیکھی گئی تھی۔ تاہم گزشتہ ہفتے امریکا اور اسرائیل نے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے عسکری تعاون کے ایک معاہدے کو حتمی شکل دی جس کے مطابق امریکا اسرائیل کو2019ء سے سالانہ بنیادوں پر 3.8 ارب ڈالر کی عسکری مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :