آسیان اور چین پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد میں پارٹنر شپ کو فروغ دیں گے،حکام

پیر 19 ستمبر 2016 14:12

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 ستمبر۔2016ء ) حکام نے پیر کو کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان)کا رکن اور چین خطے میں 2030کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے دوران پارٹنرشپ کو فروغ دیتے رہے ہیں،سماجی و ثقافتی کمیونٹی کیلئے آسیان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وونگ تھیپ آرتھا کائی ولواتی نے کہاکہ 2025کے ویژن اور 2030کے ایجنڈے پر کامیاب عملدرآمد اپنی کمیونٹی کے ادغام کے عمل جو کہ گذشتہ دسمبر میں باضابطہ طور پر شروع کیا گیاہے،گروپ کی پیش قدمی میں اہم فیصلہ کن عنصر ہوگا،جکارتہ میں ایک سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں واقعتاً کہنا چاہتا ہوں کہ آسیان چینی حمایت کا معترف ہے اور ایس ڈی جیز کی چینی اپروچ سے سیکھنے اور سمجھنے کا خواہاں ہے،آسیان میں چینی مندوب شوبو نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار ترقی چین اور آسیان دونوں کا مشترکہ مقصد ہے کیونکہ دونوں ممالک کو ترقی کے مشترکہ کاموں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور پیچدگی کے یکساں ماحول سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے لہذا پائیدار ترقی کی جانب راہ پر چین کو آسیان کا قریبی پارٹنر ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :