چین فرانس جامع دفاعی حکمت عملی نئے دور میں داخل ہوچکی ہے۔نائب صدر چین

پیر 19 ستمبر 2016 14:12

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 ستمبر۔2016ء) چین کے نائب صدر لائی یوآن چاؤ نے پیر کو چینی اور فرانسیسی نوجوانوں کے درمیان زیادہ تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ہے،چینی فرانسیسی نواجون قائدین کے چوتھے فورم کے شرکاء سے ملاقات میں لائی نے کہا کہ چین اور فرانس کے تعلقات میں یورپ اور مغرب کے ساتھ چین کے تعلقات میں کافی عرصے سے نمایاں کردار ادا کیا ہے اور یہ کہ چین فرانس جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ نئے دور میں شامل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

لی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ طرفین اپنے مواقعوں سے بھرپور استفادہ کریں گے اپنی متعلقہ ترقیاتی حکمت عملیوں کو یکجا کریں گے اور مختلف شعبوں کے عملی تعاون میں نئے انجن اور نئے روشن سپارٹس کو فروغ دیں گے۔انہوں نے دونوں ممالک کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کمیونیکیشن میں اضافہ کردیں اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں مدد کریں،فرانس کے سابق وزیراعظم جین پائیری ریفائرن نے مراسم کو مضبوط بنانے کیلئے عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے میں مدد دینے پر آمادگی کا اظہار کیا۔اس فورم کا انعقاد چینی عوامی ادارہ خارجہ امور(سی پی آئی ایف اے)اور فرانس چین فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :