نیویارک ، بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 5 مشتبہ افراد گرفتار

پیر 19 ستمبر 2016 13:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 ستمبر۔2016ء) امریکی حکام نے نیویارک بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی حکام نے چیلیسا سے پانچ مشتبہ افراد کو نیویارک بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔