”شارٹس پہننے والی خواتین کو مر جانا چاہئے“ ترک شہری کا نرس پر حملہ‘ زخمی کر دیا

پیر 19 ستمبر 2016 13:34

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 ستمبر۔2016ء) ترکی کے ضلع عسکودر میں ایک شہری نے شارٹس پہننے پر نرس پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے اونچی آواز سے کہا ”شارٹس پہننے والی خواتین کو مر جانا چاہئے“ اور ساتھ ہی نرس پر حملہ کردیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا بعد میں ملزم نے پولیس کو بتایا کہ نرس کا لباس غیرمناسب تھا اور وہ غصے میں آ گیا اس طرح کا لباس یہاں نہیں ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :