امریکی شہر نیو جرسی کے ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکہ

پیر 19 ستمبر 2016 13:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 ستمبر۔2016ء) امریکی شہر نیو جرسی کے ایلزبتھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے برآمد ہونے والا بم ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق نیو جرسی میں واقع ریلو ے اسٹیشن کے قریب پولیس کو مشکوک بیگ کی اطلا ع ملی جس پر پولیس نے کارروائی کر کے پانچ ڈیوائسز برآمد کی۔پولیس نے ڈیوائسز برآمد کر کے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے بم کو نکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی شہر نیو یارک میں بھی دھماکے کے نتیجے میں 29افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :