بھارتی ریاست آسام میں مظاہرین اور پولیس کی جھڑپیں،2افراد ہلاک،40زخمی

پیر 19 ستمبر 2016 13:29

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 ستمبر۔2016ء) بھارتی ریاست آسام میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب مقامی پولیس نے کازی رانگا نیشنل پارک کا علاقہ خالی کرانے کے لئے کارروائی کی۔ پولیس کے اس اقدام پر مظاہرین مشتعل ہوگئے ، پتھراو بھی کیا گیا، پولیس نے ہجوم پر قابو پانے کیلئے شیلنگ کی ، ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔جھڑپوں میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ چالیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :