افغانستان،امریکی طیاروں کی پولیس چیک پوسٹ پر بمباری،8اہلکار ہلاک

پیر 19 ستمبر 2016 13:23

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 ستمبر۔2016ء) افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر امریکی طیاروں کی بمباری میں کم از کم آٹھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائیہ نے افغان صوبے رزوگان کے شہر ترین کوٹ میں ایک پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، بمباری کے نتیجے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے،چوکی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، بمباری کے اس واقعہ سے شہر بھر میں شدید خوف وہراس بھی پھیل گیا۔ مقامی حکام نے واقعہ اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے تاہم ابھی تک یہ واضع نہیں ہوسکا کہ بمباری غلطی سے ہوئی یاپولیس چیک پوسٹ کوباقاعدہ نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :