ثابت قدم رہنا ہوگا، امریکہ اور برطانیہ کے مکر و فریب کو نہ سمجھا گیا تو ممکن ہے 50 یا 100 سال پیچھے رہ جائیں ،ملک کی دفاعی طاقت اور قدرت میں روبروز اضافہ اور استحکام ہونا چاہیے، سپاہ شجرہ طیبہ ہے ، ایمان، انقلابی اور جہادی حرکت اس کا تشخص ہے ا،ملک کی حفاظت اور ترقی کے استمرار میں ایمانی ، انقلابی اور جہادی عناصر کا اہم کردار ہے

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کافوج سے خطاب

پیر 19 ستمبر 2016 13:16

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 ستمبر۔2016ء ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہاہے کہ کوئی بھی عقلمند انسان ملک کی دفاعی طاقت اور قوت کو نظر انداز نہیں کرسکتا ،ملک کی دفاعی طاقت اور قدرت میں روبروز اضافہ اور استحکام ہونا چاہیے۔ اپنے خطاب میں ملکی فوج کو سراہتے ہوئے کہا کہ سپاہ شجرہ طیبہ ہے ، ایمان، انقلابی اور جہادی حرکت اس کا تشخص ہے اور ملک کی حفاظت اور ترقی کے استمرار میں ایمانی ، انقلابی اور جہادی عناصر کا اہم کردار ہے۔

گزشتہ 37 برسوں اور دفاع مقدس کے دوران سپاہ کی کارکردگی سے واضح ہوگیا ہے کہ سپاہ ، اسلامی نظام اور انقلاب اسلامی کا مضبوط اور مستحکم قلعہ ہے۔انہوں نے کہا امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں اور عالمی سطح پر امریکہ پر عدم اعتماد کے سلسلے میں اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا امریکہ اور برطانیہ کے مکر و فریب کو نہ سمجھا گیا تو ممکن ہے 50 یا 100 سال پیچھے رہ جائیں۔

انہوں نے کہا امریکہ کے مکر و فریب کے بارے میں ہمیں ہوشیاررہنا چاہیے۔ امریکہ سے علاقائی مسائل پر بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ امریکہ کے قول و فعل میں ہمیشہ تضاد ہے، امریکہ مذاکرات کے ذریعہ ملک کے اندر نفوذ پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور وہ اندرونی سطح پر انقلاب کو کمزور اور اس کی پیشرفت اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کریگا لہٰذا ایرانی حکام کو امریکہ کے نفوذ اوراس کی شیطانیت کے بارے میں مکمل طور پر ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے۔

کس دلیل کی بنا پر ہم اپنے حقیقی تشخص کو چھوڑ کر مغرب کے غلط اور غیر اخلاقی اقدار کی پیروی کریں؟انہوں نے کہا ایران کو علاقائی تنازعات پر امریکی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ثابت قدم رہنا چاہیے۔ امریکہ کا اصرار ہے کہ ایران بالخصوص شام، عراق، لبنان اور یمن کے تنازعات پر امریکا کے ساتھ مذاکرات کرے۔ انہوں نے کہا اس کا مقصد دراصل ایران کو دباو میں لانا ہے، جو ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :