اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نیویارک میں صدر اوباما سے ملاقات کریں گے

پیر 19 ستمبر 2016 13:05

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 ستمبر۔2016ء) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو رواں ہفتے نیویارک میں امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے حاشیے پر ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ برس عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین جوہری ڈیل کے تناظر میں امریکا اور اسرائیل کے تعلقات میں خاصی کشیدگی دیکھی گئی تھی۔

تاہم گزشتہ ہفتے امریکا اور اسرائیل نے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے عسکری تعاون کے ایک معاہدے کو حتمی شکل دے دی، جس کے مطابق امریکا اسرائیل کو 2019 سے سالانہ بنیادوں پر تین اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی عسکری مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :