روس: صدر پیوٹن کی جماعت یونائٹڈ رشیا پارلیمانی انتخابات میں کامیاب

پیر 19 ستمبر 2016 12:24

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 ستمبر۔2016ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جماعت یونائٹڈ رشیا نے پارلیمانی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ابتدائی نتائج اور ایگزٹ پولز کے مطابق یونائٹڈ رشیا کو چوالیس اعشاریہ پانچ فیصد ووٹ ملے۔ گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں یونائٹڈ رشیا پارٹی کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے لیکن وہ اب بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر آنے والی قوم پرست جماعت ایل ڈی پی آر نے پندرہ اعشاریہ تین فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ صدر پیوٹن اور وزیراعظم دمتری میدودوف نے جماعت کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق تقریباً 7 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے، اگرچہ یہ کامیابی کے لیے کافی نہیں۔تاہم ابتدائی نتائج میں یہ واضح ہونا شروع ہو گیا ہیکہ صدر ولادیمیر پوٹن کی حکمران جماعت پھر سے انتخابات جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی چوتھی بار صدر بننے کے امکانات روشن ہیں۔

متعلقہ عنوان :