پارلیمانی انتخابات میں حکمراں جماعت کی برتری، پیوٹین کے چوتھی بار صدر بننے کے امکانات روشن ہوگئے

پیر 19 ستمبر 2016 11:52

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 ستمبر۔2016ء) روس کی پارلیمنٹ ڈوما کے لیے انتخابات کے نتائج کے بعد روسی صدرپیوٹین کے صدربننے کے امکانات ایک مرتبہ پھر روشن ہوگئے ہیں ،میڈیارپورٹس میں کہاگیا کہ ابتدائی نتائج کے مطابق روس کی حکمران جماعت پھر سے برتری لیے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق تقریباً سات فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ اگرچہ یہ کامیابی کے لیے کافی نہیں، لیکن اب تک پوٹن کی حکمران جماعت کو سبقت حاصل ہے ۔تاہم ابتدائی نتائج میں یہ واضح ہونا شروع ہو گیا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن کی حکمران جماعت پھر سے انتخابات جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے چوتھی بار صدر بننے کے امکانات روشن ہیں۔

متعلقہ عنوان :