Live Updates

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی عمران خان کے خلاف ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی

پیر 19 ستمبر 2016 11:46

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف دائر 20ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت نے سابق چیف جسٹس کی جانب سے دائر دعویٰ کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے ماتحت عدالت کے پانچ سو روپے جرمانہ کے فیصلے کو اسلا م آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

مذکورہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ہی عدالت ہرجانہ کیس کی مزید سماعت کر سکتی ہے جس پر عدالت نے سماعت بغیر کسی کاروائی کے 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کرنے پر 20 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات