یمن، کابینہ میں غیرمعمولی تبدیلی، مرکزی بنک عدن منتقل

پیر 19 ستمبر 2016 11:41

عدن ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء) یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے اپنی کابینہ میں غیرمعمولی رد و بدل کیا ہے جبکہ مرکزی بنک کا صدر دفتر صنعاء سے عدن منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی نے وزیراعظم احمد عبید بن دغر کی کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے معمر مطہر الاریانی کو وزیر اطلاعات و نشریات، محمد عبدالمجید قباطی کو وزیرسیاحت، احمد عبید الفضلی کو وزیرمالیات، احمد زبین عطیہ کو وزیراوقاف ومذہبی امور، حسین عبدالرحمان باسلامہ کو اعلیٰ تعلیم، عبداللہ سالم الملس کو وزیر تعلیم سکولز اور مروان احمد دماج کو وزیر ثقافت کے قلم دان سونپے ہیں۔

کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء میں عبدالغنی حفظ اللہ جمیل اور عبدالرب صالح السلامی بھی شامل ہیں جنہیں وزیرمملکت کے قلم دان سونپے گئے ہیں۔صدر عبد ربہ منصور ھادی نے مرکزی بنک کے گورنر کو ہٹا کر منصر صالح محمد القعیطی کو مرکزی بنک کا نیاگورنر اور عباس احمد عبداللہ پاشا کو ڈپٹی گورنر کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔ مرکزی بنک کی انتظامیہ میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ بنک کا صدر دفتر صنعاء سے عدن منتقل کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :