امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فیونکس میں چھوٹے طیارے کی مکان کی چھت پر لینڈنگ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 ستمبر 2016 10:33

امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فیونکس میں چھوٹے طیارے کی مکان کی چھت ..

نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر۔2016ء)امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فیونکس میں ایک چھوٹے طیارے نے مکان کی چھت پر لینڈنگ کی ہے تاہم اس میں سوار پائلٹ اور چار سکائی ڈائیورز سمیت مکان کے رہائشی محفوظ رہے۔آگ بھجانے والے محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد طیارے کے مکان کے ساتھ ٹکرانے سے قبل ہی کودنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

اس وقت مکان میں دو افراد موجود تھے۔ ان دونوں افراد کو کسی قسم کے زخم نہیں آئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام چار سکائی ڈائیورز محفوظ رہے تاہم پائلٹ کو آگ کے باعث معمولی زخم آئے جس کے لیے انھیں ہسپتال لے جایا گیا۔ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ چھوٹا طیارہ سکائی ڈائیورز کو آئینی تقریب کے لیے لے کر جا رہا تھا۔ یہ تقریب امریکی آئین سے متعلق منعقد کی جاتی ہے۔