محکمہ صحت نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سرکاری و نجی میڈیکل کالجوں کو فیس بڑھانے سے روک دیا

اتوار 18 ستمبر 2016 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) محکمہ صحت نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سرکاری و نجی میڈیکل کالجوں کو فیس بڑھانے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (ترمیمی آرڈیننس 2015ء)کے تحت تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے کسی یونیورسٹی یا بورڈ سے الحاق شدہ ہوں وہ کسی طالب علم سے پچھلے سال کی نسبت زیادہ فیس نہیں لے سکیں گے اِس سلسلہ میں ضلع حکومتوں کو آگاہ کر دیا ہے محکمہ صحت پنجاب سمیت صوبہ بھر کے محکمہ صحت حکام کو ہدایت جاری کی کہ وہ سرکاری و نجی میڈیکل کالجز کی انتظامیہ کا پابند بنائیں کہ وہ طلباء طالبات سے زائد فیسیں وصول نہ کریں زائد فیس وصول کرنے والے اداروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :