ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی ایرانی قونصلیٹ جنرل مہدی سبحانی کی ملاقات‘باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ایرانی قونصلیٹ جرنل مہدی سبحانی نے ڈاکٹر فاروق ستار سے عیادت کی اور ان کی جلد و و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ڈاکٹر فاروق ستار نے ایران اور پاکستان کے تعلقات دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کیلئے لازم و ملزوم قرار دیا

اتوار 18 ستمبر 2016 21:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے اسلامی جمہوریہ ایران کے کراچی میں قونصلیٹ جنرل مہدی سبحانی نے ایم کیو ایم (پاکستان) کے عارضی مرکز واقع پی آئی بی کالونی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے راکین خالد مقبول صدیقی، سید امین الحق، عارف خان ایڈوکیٹ، ساتھی اسحاق اور رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی بھی موجود تھے۔

قونصلیٹ جنرل نے فاروق ستار کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر ان سے عیادت کی اور ان کی جلد و و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایرانی قونصلیٹ جنرل مہدی سبحانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کیلئے لازم و ملزوم ہے۔